آئرلینڈ میں” عالی” نامی طوفان نے تباہی مچادی

  • 27
  •  
  •  
  •  
  •  
    27
    Shares

آئرلینڈ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق “عالی” نامی طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس میں دو لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے اور متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک عورت جو سوئٹزرلینڈ سے سیاحت کے لیے آئی ہوئی تھی بھی شامل ہے جس کی ہلاکت اس کی گاڑی پر درخت گرنے سے ہوئی

دوسری طرف ایک نوجوان ہلاک ہو گیا اس کی گاڑی پر بھی درخت گرا۔

آئرلینڈ کےبڑے ایریے میں بجلی کی سپلائی معطل ہے اور لوگوں کے گھر اندھیروں میں ڈوب چکے ہیں۔ سکول اور دفاتر بند ہوچکے ہیں۔ جبکہ گھر میں بیٹھے ہوئے لوگوں میں خوف وہراس پھیل چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اگلے ایک دن میں طوفان کا رخ مشرقی انگلینڈ کی جانب ہو جائے گا۔اور اس کی شدت میں بھی کمی آ جائے گی۔


  • 27
  •  
  •  
  •  
  •  
    27
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com