آئی فون ایکس کے تین نئے ماڈلز اور نئی سمارٹ واچ متعارف۔

  • 13
  •  
  •  
  •  
  •  
    13
    Shares

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون ایکس کے تین نئے اور طاقتور ماڈل متعارف کروائے ہیں جن میں سے دو پہلے سے زیادہ بڑے ہیں۔

آئی فون ایکس ایس میکس نامی ماڈل کی سکرین 6.5 انچ کی ہے جبکہ آئی فون ایکس ایس کی پرانے ماڈل جیسی 5.8 انچ سکرین ہے۔ اسی طرح متعارف کرائے جانے والے تیسرے ماڈل آئی فون ایکس آر کی سکرین تو 6.1 انچ ہے لیکن اس کی کوالٹی کم ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون ایکس کے تین نئے اور طاقتور ماڈل متعارف کروائے ہیں جن میں سے دو پہلے سے زیادہ بڑے ہیں۔

اس کے علاوہ ایپل کی جانب سے نئی سمارٹ واچ بھی متعارف کروائی گئی ہے جس میں نیا ’فال ڈیٹیکشن‘ نامی فنکشن بھی شامل کیا گیا ہے۔

نئی سمارٹ واچ میں شامل کیے جانے والے اس فنکشن کا کام یہ ہے کہ اگر اس سمارٹ واچ کو پہننے والا شخص کہیں گر جاتا ہے تو یہ واچ خود ہی سے الرٹ جاری کر دے گی۔

چالیس ایم ایم واچ سیریز 4 کی قیمت 499 پاؤنڈز سے شروع ہوتی ہے جب کہ 44 ایم ایم 529 پاؤنڈز سے شروع ہوتی ہے۔

آئی فون ایکس سیریز کے نئے ماڈلز کی قیمت 999 پاؤنڈز سے شروع ہوتی ہے جو قدرے زیادہ سمجھی جا رہی ہے اور خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ شاید آئی فون ایکس اپنی زیادہ قیمت کی وجہ سے صارفین میں مقبولیت کھو دے۔

لیکن ایپل کا کہنا ہے کہ اس کے ایکس ماڈلز کم قیمت آئی فون 8 سے بھی زیادہ فروخت ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں ٹیکنالوجی کمپنی ایپل دنیا کی وہ پہلی پبلک کمپنی بنی جس کی مالیت دس کھرب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

دس کھرب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے میں ایپل نے سیلیکون ویلی میں اپنی حریف کمپنیوں جیسے ایمیزون اور مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 


  • 13
  •  
  •  
  •  
  •  
    13
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com

error: Content is protected !!