آرتا “میں منشیات فروشوں کا ایک اور گروہ پکڑاگیا۔

  • 69
  •  
  •  
  •  
  •  
    69
    Shares

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق” آرتا” “اخایا “اور” ایتلکرنانیہ “میں منشیات فروخت کرنے والا ایک گروہ پکڑا گیا۔

پولیس کے پاس اس گروہ کے بارے میں مصدقہ معلومات تھیں اور کافی عرصے سے پولیس اس گروہ کوپکڑنے کی کوشش کر رہی تھی۔”آرتا “اخایا” اور “ایتلکرنانیہ” میں ایک ہی وقت میں کارروائی کرتے ہوئے اس گروہ کے کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار شدہ افراد کے گھر پر بھی اسی وقت چھاپا مارا گیا جس سے 1 کلو اور 353گرام ہیروئن 85گرام کاناوی اور 54گرام کوکیئن برآمد ہوئی۔

اس گروہ کو کنٹرول کرنے والے شخص کا تعلق البانیا سے ہے اور اسی راستے سے منشیات یونان میں بھیجی جاتی تھیں۔ اس شخص کی عمر 39 سال بتائی جاتی ہے وہ اپنے بھائی کے ساتھ اس گھناؤنے جرم میں ملوث تھا۔

تمام ہدایات 39 سالہ شخص سے اس کے بھائی تک پہنچتیں کہ کہاں سے منشیات کو وصول کرنا ہے اور کہاں کہاں پہنچانا ہے اور 39 سالہ شخص کا بھائی آگے ہدایات دیتا یا خود مطلوبہ مقام پر منشیات پہنچا دیتا۔ گرفتارہونے والے افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


  • 69
  •  
  •  
  •  
  •  
    69
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com