اتوار کی صبح یونان میں ٹائم تبدیل ہو جائے گا۔

  • 191
  •  
  •  
  •  
  •  
    191
    Shares

۔28 اکتوبر یعنی اتوار کی صبح چار بجے یونان میں ٹائم تبدیل کیا جائے گا جو کہ ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا جائے گا یعنی چار بجنے پر یونان میں ٹائم کو تبدیل کرکے تین پر لے آیا جائے گا۔

اس طرح سے گرمیوں والا ٹائم تبدیل ہوجائے گا اور سردیوں والا ٹائم شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ یونان میں سال میں دو دفعہ ٹائم کو تبدیل کیا جاتا ہے ایک دفعہ مارچ کے مہینے میں اور دوسری دفعہ اکتوبر کے مہینے میں ۔گرمیوں کا ٹائم مارچ سے شروع ہوتا ہے اور اکتوبر تک چلتا ہے جبکہ اکتوبر میں سردیوں والے ٹائم کی شروعات ہوتی ہے جو کہ مارچ تک چلتا ہے۔

یورپی کمیشن کے حالیہ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک اگلے سال اپریل سے اس بات کا فیصلہ خود کریں گے کہ آیا وہ ایک سال میں دو ٹائم رکھنا چاہتے ہیں یا پورا سال ایک ہی ٹائم چلے گا۔


  • 191
  •  
  •  
  •  
  •  
    191
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com