اسپین: انسانوں کے اسمگلروں کا بنگلہ دیشی گروپ گرفتار کر لیا گیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ہسپانوی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک خصوصی کارروائی کے دوران انسانوں کی اسمگلنگ کے ایک منظم گروپ کے گیارہ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ گروپ بنگلہ دیشی اسمگلروں کے کنٹرول میں تھا۔ یہ گروپ اب تک ساڑھے تین سو افراد کو بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور سری لنکا سے یورپ اسمگل کر چکا ہے۔

انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے اس گروہ کی تین شاخیں تھیں جو مربوط طور پر غیر ملکیوں کو یورپ پہنچانے کا کام کرتا تھا۔ ایسے غیر ملکیوں کو بذریعہ ہوائی جہاز الجزائر پہنچانے کے بعد جنگلاتی راستوں سے پہلے پیدل مراکش لایا جاتا تھا اور پھر انہیں کشتیوں کے ذریعے اسپین پہنچایا جاتا تھا۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com