اسپین میں حادثے کے نتیجے میں 3 پاکستانی جاں بحق

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ثاراگوسا: اسپین کے شہرثارا گوسا میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 پاکستانی جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

اسپین کے شہرثارا گوسا میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 پاکستانی جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے تھا۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شوکت علی، پرویز احمد اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو موقع پردم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کے ناموں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
اسپین کی مقامی بلدیہ نے سبا گاؤں میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، حادثے کی اطلاع منڈی بہاوالدین لواحقین کو دے دی گئی جس کے بعد ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا، میتیں پاکستان منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com