اس سال سب سے زیادہ غیر قانونی مہاجرین یونان کے راستے یورپ میں داخل ہوئے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جنوری 2019 سے لے کر میں 2019 تک 17 ہزار غیرقانونی مہاجرین یورپی یونین میں داخل ہوئے جن میں سے سات ہزار 800 غیر قانونی مہاجرین یونان کے راستے یورپی یونین میں داخل ہوئے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یورپی یونین میں داخل ہونے والے غیرقانونی مہاجرین میں سب سے زیادہ لوگ یونان کے راستے داخل ہوئے دوسرے نمبر پر اسپین رہا۔

2014 سے لیکر 2018 تک تیس ہزار افراد لقمہ اجل بنے جو مختلف ممالک سے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

ابھی حالیہ دنوں میں ہونے والے واقعے میں 70 کے قریب افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے یہ حادثہ تیونس کے قریب پیش آیا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق یورپ میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی ہے اس کی وجہ شام میں حالات کی بہتری اور یورپی یونین کے سخت اقدامات بتائے جاتے ہیں۔

اس کے باوجود غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے والے افراد کی بڑی تعداد یونان کے ذریعے یورپ میں داخل ہوتی ہے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com