البانیہ یونان کے بارڈر پر مہاجرین کو روکنے کے لیے یورپین یونین سیکیورٹی ایجنسی کا آپریشن۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یورپین سکیورٹی ذرائع کے مطابق فرنٹیکس نامی یورپین سکیورٹی ایجنسی نے پہلی دفعہ یورپین یونین سے باہر مہاجرین کی روک تھام کے لیے آپریشن شروع کردیا ۔

آپریشن یونان اور البانیا کے بارڈر پر کیا جائے گا جس کا مقصد مہاجرین کو یورپین یونین میں داخل ہونے سے روکنا ہے ۔

البانیااور یونان کے بارڈر پر دونوں اطراف فرنٹیکس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے جو پٹرولنگ کے علاوہ سمندری حدود کی حفاظت کریں گے اور ہر ممکن طریقے سے مہاجرین کو یونان میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ فرنٹیکس نے یورپین یونین سے باہر اپنے جوانوں کو تعینات کیا ہے اور یہ اس سلسلے کی کڑی ہے جس کے مطابق یورپین یونین نے بالکان کی ریاستوں سے معاہدہ کیا تھا کہ زیادہ سے زیادہ سیکورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے تاکہ مہاجرین کو یورپین یونین کی حدود میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ یورپین یونین میں داخل ہونے کے لیے مہاجرین سب سے پہلے یونان میں داخل ہوتے ہیں اور پھر دوسرے ممالک کا رخ کرتے ہیں اسی سلسلے میں یورپین یونین اور ترکی کا معاہدہ ہو چکا ہے جس کے مطابق ترکی ہر طرح کے سکیورٹی انتظامات کرنے کا پابند ہے جن سے مہاجرین کو یورپین یونین میں داخل ہونے سےروکا جا سکے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com