“الکسندرو پولی” کے قریب کوسٹ گارڈ نے تیس افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا۔

  • 91
  •  
  •  
  •  
  •  
    91
    Shares

آج صبح کوسٹ گارڈ نے “الیکسندرو پولی “کے قریب افغانستان سے آنے والے 30 مہاجرین کو گرفتار کر لیا جو کہ غیر قانونی طریقے سے یونان میں داخل ہوکر سیاسی پناہ حاصل کرنا چاہتے تھے۔

یہ لوگ “ما کری” کے ساحل سمندر پر بیٹھے ہوئے تھے جو کہ دیمو س “الیکسندرو پولی” کا ایک گاؤں ہے اور کوسٹ گارڈ کو ان کی موجودگی کا پتہ چل گیا۔

ان مہاجرین میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے اور وہ لوگ اس بات کا انتظار کر رہے تھے کہ کب سورج نکلے اور اور وہ کسی قریبی سیاسی پناہ کے مرکز میں پہنچ کر سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

عورتوں اور بچوں کا بھوک سے برا حال تھا جب کوسٹ گارڈ نے انہیں گرفتار کیا تو سب سے پہلے ان کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا اس کے بعد ان تمام افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔


  • 91
  •  
  •  
  •  
  •  
    91
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com

error: Content is protected !!