الیفتیریوس وینیزیلوس نامی جہاز میں آگ بھڑک اٹھی۔فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں ناکام۔

  • 19
  •  
  •  
  •  
  •  
    19
    Shares

آدھی رات کو الیفتیریوس وینیزیلوس  نامی جہاز میں لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔فائر بریگیڈ کی جانب سے سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں مگر ابھی تک خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق الیفتیریوس وینیزیلوس نامی جہاز پیریا سے خانیا کی طرف سفر کر رہا تھا جب بارہ بجے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی جہاز کو واپس پیریا پورٹ پر لایا گیا اس وقت سے آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

جہاز میں 80 کے قریب ٹرک اور 152 کاریں موجود ہیں۔آگ جہاز کی پارکنگ والے ایریے میں ایک ٹرک میں لگی اور آہستہ آہستہ دوسری گاڑیوں میں بھی پھیلتی گئی ۔جہاز میں موجود مسافروں کو جہاز کے اوپر والے حصے میں منتقل کر دیا گیا تاکہ کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔

فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانا بہت مشکل ہو رہا ہے اس لئے کہ ہم جہاز کے قریب نہیں پہنچ پا رہے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں بہت زیادہ تعداد میں گاڑیاں پارک کی گئی ہیں۔


  • 19
  •  
  •  
  •  
  •  
    19
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com