“الیوپولی” اے ٹی ایم مشین دھماکے سے اڑا کر ڈاکو رقم لے اڑے۔

  • 67
  •  
  •  
  •  
  •  
    67
    Shares

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح 3 بج کر 30 منٹ پر “الیوپولی” میں واقع ایک اے۔ ٹی۔ ایم کو ڈائنامیٹ سے اڑا کر ڈا کو اے۔ ٹی۔ ایم میں موجود تمام رقم لے اڑے۔

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اے ٹی ۔ایم کو ڈائنامیٹ سے اڑایا گیا جس سے سوپر مارکیٹ کو بھی نقصان پہنچا جس میں اے ٹی ایم نصب کی گئی تھی۔

نومبر کے مہینے میں یہ تیسری کاروائی ہے جب ڈاکوؤں نے اے۔ ٹی۔ ایم مشین کو دھماکے سے اڑایا اور رقم لے اڑے۔

پولیس ابھی تک اس قسم کی کارروائیوں پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔اور ڈاکو بڑی آسانی سے اے ٹی ۔ایم مشینوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

جب پولیس سے اس بارے میں ایک صحافی نے سوال پوچھا تو پولیس کا کہنا تھا کہ بہت جلد اے۔ ٹی۔ ایم لوٹنے والے گروہ پر قابو پا لیا جائے گا اور انھیں گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔


  • 67
  •  
  •  
  •  
  •  
    67
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com