الیکسس چپراس عرب۔ یورپین اجلاس میں شرکت کے لئے شرم الشیخ پہنچ گئے۔

  • 183
  •  
  •  
  •  
  •  
    183
    Shares

یونان کے وزیر اعظم الیکسس چپراس اپنے وفد کے ہمراہ عرب۔ یورپین سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے شرم الشیخ پہنچ گئے۔

اجلاس میں 49 ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں جن میں سے21 کا تعلق عرب ممالک سے ہے اور 28 کا تعلق یورپین ممالک سے ہے۔

اجلاس میں کئی موضوع زیربحث ہوں گے جن میں مائیگریشن، اکنامکس، سوشل ویلفیئر اور انویسٹمنٹ وغیرہ شامل ہیں۔

اجلاس دو دن تک جاری رہے گا جس میں مختلف سربراہان مملکت اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کریں گے اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور کئی تجزیہ نگار اس بات کا امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ اجلاس کے نتیجے میں مائیگریشن کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔


  • 183
  •  
  •  
  •  
  •  
    183
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com

error: Content is protected !!