الیاکے وسیع علاقے میں آگ لگ گئی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

فائر بریگیڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق الیا ڈویژن کے یراکی اور انالپسی کے درمیان بڑے ایرئیے میں آگ پھیل چکی ہے فائر بریگیڈ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ دافنیوتیسا نامی گاؤں کو فی الحال آگ سے خطرہ نہیں ہے کیونکہ ہوائیں دوسری جانب چل رہی ہیں۔

آگ بجھانے میں فائیر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں 30 پیدل اور 2 ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

آگ کو گاؤں سے دور رکھنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں ہوا سے بھی کافی مدد مل رہی ہے کیوں کہ ہوائیں بھی مخالف سمت میں چل رہی ہیں۔

دوسری طرف لوگوں کو مطلع کیا جارہا ہے کہ کسی بھی جگہ پر آگ لگنے کی صورت میں فورا 112 پر فون کر کے اطلاع دیں تاکہ جلد آگ پر قابو پایا جا سکے۔

 


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com