امداد دی جائے ورنہ بارڈر کھول دیں گے ۔ترکی کی وارننگ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ترکی نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ اگر ترکی کی مدد نہ کی گئی تو وہ مہاجرین کے یورپی یونین میں داخلے کے لیے اپنے بارڈر کھول دے گا۔

واضح رہے کہ ترک وزیر خارجہ کا بیان آنے کے بعد یورپی یونین اور ترکی کے درمیان تعلقات میں خرابی آئی۔

کچھ دن پہلے ترک وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ یورپی یونین نے ترکی سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے جن میں مہاجرین کی روک تھام کے لیے ترکی کی مدد بھی شامل تھی ۔

ترکی کے صدر طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین چاہتی ہے کہ ترکی مہاجرین کی یورپی یونین میں داخلہ کی کوششوں کو روکے تو یورپی یونین کو ترکی کی زیادہ سے زیادہ امداد کرنی چاہیے۔

ترک صدر طیب اردوغان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین براہ راست شام میں مہاجرین کی مدد کر سکتا ہے تو ترکی میں قائم کیے گئے کیمپوں میں رہنے والے مہاجرین کی مدد بھی کرنی چاہیے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com