امرتسر: راون کو جلاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر 50 افراد ہلاک۔

  • 42
  •  
  •  
  •  
  •  
    42
    Shares

انڈین پنجاب کے شہر امرتسر کے پولیس کمشنر سُدھانشو شیکھر کے مطابق دسہرے کے تہوار کے موقعے پر راون کو جلاتے ہوئے ایک ٹرین حادثے میں کم سے کم 50 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

امرتسر کے جوڑا پھاٹک پر ایک ریلوے ٹریک کے پاس راون کو جلایا جا رہا تھا۔ اس دوران بہت سے لوگ ریل کی پٹڑی پر بھی بیٹھے ہوئے تھے۔

شام ساڑھے چھ بجے کے قریب جب راون کے پتلے کو آگ لگائی گئی تو سٹیج سے لوگوں کے پیچھے ہٹنے کی اپیل کی گئی۔ اسی دوران لوگ پیچھے ہٹے اور پٹڑی پر ٹرین آگئی۔ اس سے وہاں موجود بھیڑ کا ایک بڑا حصہ ٹرین کی زد میں آ گیا۔


  • 42
  •  
  •  
  •  
  •  
    42
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com