امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، تمام افراد ہلاک

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاس ویگاس: امریکا میں ایک چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتا ہوا زمین بوس گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق لاس ویگاس ویلی میں ایک انجن والا مسافر بردار طیارہ ایس آر-22 پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے گہری کھائی میں گر کر تباہ ہوگیا اور طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

طیارے میں پائلٹ کے ہمراہ دو مسافر بھی تھے، حادثے میں تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور طیارے کی ملکیت سے متعلق معلومات حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔ دشوار گزار راستوں اور موسم کی خرابی کے باعث امدادی کام روک دیا گیا ہے۔

طیارے نے ریاست نیواڈا میں واقع امریکی فضائیہ کے بیس سے پرواز بھری تھی تاہم امریکی فضائیہ نے واضح کیا ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ ملٹری نہیں نجی ہے اور طیارے میں سوار تمام افراد بھی سویلین تھے۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com