امریکہ میں 10 لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے کے لیے کہہ دیا گیا۔

  • 38
  •  
  •  
  •  
  •  
    38
    Shares

امریکا میں اس وقت افراتفری کا عالم ہے جہاں سکولوں یونیورسٹیوں، اور کارخانوں کے علاوہ 10 لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر علاقے کو خالی کرنے کے لئے کہ دیا گیا ہے۔

اور یہ سب کچھ اس لئے کہا گیا ہے کہ ایک بہت بڑا طوفان امریکہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یہ طوفان نمبر3 کیٹگری کا ہے جس 205 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

آج مشرقی اور مغربی کیرولینا کو خالی کرا لیا گیا ہے کیوں کہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ طوفان کی وجہ سے بہت بڑے ایریے  میں سیلاب  آجائے گا۔

یہ طوفان اس وقت کیرولینا سے 755 کلو میٹر کی دوری پر ہے اور اندازہ ہے کہ کل جب یہ کیرولینا سے ٹکرائے گا تو یہ بہت خطرناک طوفان ہوگا کیونکہ اس کی رفتار 205 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ چکی ہوگی

یاد رہے کہ ایک ملین لوگوں کو اپنا گھربار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہونے کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب گورنمنٹ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ طوفان سے نمٹنے کے لیے تیاری کا وقت ختم ہوچکا ہے اب سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر علاقے سے نکلنا ہو گا۔

یہ طوفان جمعرات کو صبح کے ٹائم پر کیرولینا سے ٹکرائے گا اور اس کے ساتھ تیز بارش کا بھی امکان ہے۔جب کہ جمعہ کے دن سے طوفان میں کچھ بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔


  • 38
  •  
  •  
  •  
  •  
    38
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com