امریکہ یورپ میں میزائل نصب کرنے سے باز رہے، ورنہ امریکہ کو نشانہ بنائیں گے: پوٹن

  • 140
  •  
  •  
  •  
  •  
    140
    Shares

پوٹن کا کہنا تھا کہ ’’امریکہ نے براہ راست اور انتہائی سفاک انداز میں اُس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے‘‘

اور ’’اُس نے رومانیہ میں بیلسٹک میزائیلوں کا ایک نظام نصب کر رکھا ہے، جس کے ذریعے وہ درمیانے فاصلے کے ٹوماہاک میزائل داغ سکتا ہے‘‘روسی صدر ولادی میر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے یورپ میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائل نصب کئے تو روس نا صرف متعلقہ یورپی ممالک بلکہ امریکہ کو بھی اپنے انتہائی جدید اور تیز رفتار ہائپر سونک میزائلوں سے نشانہ بنائے گا۔

پوٹن نے بدھ کے روز ماسکو میں اپنے 15 ویں سٹیٹ آف دی نیشن خطاب میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روسی میزائلوں کی رینج اور رفتار پر نظر ڈالتے ہوئے ایسے اقدام سے پیدا ہونے والے خطرات کو بھی ذہن میں رکھے۔

پوٹن کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے یورپ میں مذکورہ میزائل نصب کئے تو روس اُن ملکوں کو نشانہ بنانے میں دیر نہیں کرے گا، جہاں یہ میزائل نصب کئے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ اُس ملک کو بھی اپنا ہدف بنانے سے نہیں ہچکچائے گا جہاں ان کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہو۔


  • 140
  •  
  •  
  •  
  •  
    140
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com