امونیا میں جواہرات چرانے کی کوشش میں چور ہلاک ہو گیا۔

  • 50
  •  
  •  
  •  
  •  
    50
    Shares

ایتھنز کے سینٹر امونیا میں ایک چور جوا ہرات کی دکان میں اس وقت گھس گیا جب دکان کا مالک ساتھ والی دکان سے کچھ لینے کے لیے گیا ہوا تھا۔

دوکان میں داخل ہونے کے بعد اس نے جواہرات کو اکٹھا کرنا شروع کر دیا تھا کہ جلدی سے وہاں سے نکل سکے۔تاہم گلی سے چلتے ہوئے راہداروں نے دیکھ لیا اور شور مچا دیا۔چور نے دروازے سے باہر نکلنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا اس ناکامی کے بعد اس نے ساتھ ہی لگا ہوا شیشہ آگ بجھانے والے آلے کی مدد سے توڑ دیا تا کہ وہاں سے باہر جا سکے۔

چور نے جب شیشہ توڑا تو وہ اس کے اوپر آ کر گر گیا اور چور اس سے انتہائی زخمی ہوگیا۔اس کے زخموں سے بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے وہ ہلاک بھی ہو گیا۔

پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے چور کی لاش کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

امونیا میں اس طرح کی وارداتیں اب معمول بنتی جا رہی ہیں۔


  • 50
  •  
  •  
  •  
  •  
    50
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com