انسانی ہمدردی کے تحت300.000 ڈالر

  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت نے آگ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے تین لاکھ ڈالر امداد  دینے کااعلان کیا ہے۔

یونان میں موجود جنوبی کوریا کی امبیسی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے یہ کہا گیا کہ یہ امداد جنوبی کوریا کی گورنمنٹ کیجانب سے آگ سے متاثرہ لوگوں کو دی جا رہی ہے۔

  جولائی 26 کو ماراتھونا میں آگ سے متاثرہ افراد سے اظہار یک جہتی کیلئے  ہونے والے اجتماع میں امبیسی میں کام کرنے والے عملے کے علاوہ چون بونگ سیول یونیورسٹی  کے طلبا نے بھی شرکت کی ۔

 اس موقع پر یونان کی جانب سے سینٹ کے صدرنیکوس  نے جنوبی کوریا کے لوگوں اور صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یونان اور جنوبی کوریا کے درمیان نہایت ہی دوستانہ تعلقات ہیں اور جنوبی کوریا نے ہر مشکل گھڑی میں یونان کا ساتھ دیا ہے۔

یاد رہے کہ 23 جولائی کو ایتھنز سے ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر آگ سے تباہی ہوئی تھی جس میں 86 لوگ جان کی بازی ہار  گئے تھے اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔

 

 


  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com