اوآئد کی جانب سے 30333 بےروزگار لوگوں کی لسٹ شائع کر دی گئی۔جنہیں ترتیب وار نوکریاں ملیں گی۔

  • 53
  •  
  •  
  •  
  •  
    53
    Shares

اوآئد نے اپنی ویب سائٹ پر 30333 لوگوں کی لسٹ شائع کر دی ہے۔یہ لوگ اوآئد کے پروگرام کے تحت مختلف محکموں میں ترتیب وار نوکریاں حاصل کر سکیں گے اور ضروری ٹریننگ بھی حاصل کریں گے۔ ان نوکریوں کے لیے اوآئد نے پہلے سے درخواستیں مانگ رکھی تھیں اور ایک سسٹم کے تحت محتلف محکموں میں نوکریاں دی جارہی ہیں۔

درخواست دینے والے لوگوں کی ایک کمپیوٹر سافٹ ویئر کی مدد سے جانچ پڑتال کی گئی اور نہایت شفاف طریقے سے لسٹ تیار کی گئی ہے۔

اوآئد کے اس پروگرام کے تحت 23 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو 8 ماہ کے لیے نوکری مہیا کی جائے گی اور جس محکمے میں نوکری دی جائے گی اس سے متعلقہ ٹریننگ بھی اوآئد کی جانب سے فراہم کی جائے گی 8 ماہ کے بعد اگر اس محکمہ میں اس پوسٹ کے لیے لوگوں کی ضرورت ہوگی تو یہ معاہدہ زیادہ مدت کے لئے بھی جا سکتا ہے۔

اس پروگرام کے تحت نوکری حاصل کرنے کے لیے جن لوگوں نے درخواستیں دے رکھی تھیں وہ اپنی درخواست کے متعلق اگر کچھ جاننا چاہیں تو وہ اوآئد کی ویب سائٹ پر جا کر جان سکتے ہیں۔

 


  • 53
  •  
  •  
  •  
  •  
    53
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com