اومونیا سکوائر پر ایک شخص کی خود کشی کی کوشش۔

  • 50
  •  
  •  
  •  
  •  
    50
    Shares

آج اومونیا سکوائر پر ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک شخص امونیا پر بنی ہوئی اولمپک کی یادگار پر چڑھ گیا اور اس نے کہا کہ میں خودکشی کر رہا ہوں اور جب اس سے خودکشی کی وجہ پوچھی گئی تو اس شخص نے بتایا کہ میری خودکشی کرنے کی وجہ یہ ہے کہ مجھے کسی نے بھی توجہ نہیں دی۔

اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ میں امونیا میں پولیس کے دفتر کے تین دن سے چکر لگا رہا ہوں تاکہ میری گم ہونے والے کاغذات کی رپورٹ درج کی جائے لیکن پولیس والوں نے مجھے کوئی اہمیت نہیں دی اور ہر روز مجھے یہ کہتے رہے کہ آج کام بہت زیادہ ہے تم کال آؤ۔

آج میں اس غلپتو پر اس لئے چڑھا ہوں کہ شاید کوئی مجھے توجہ دے اس کے بعد فائر بریگیڈ اور پولیس کی جانب سے کچھ افراد کو اس شخص سے مذاکرات کرنے کے لیے اوپر بھیجا گیا جن میں پولیس کے انسپکٹر” الیا” بھی شامل تھے “الیا” اور خودکشی کرنے والے شخص کے درمیان دو گھنٹے مذاکرات جاری رہے اور آخر کار اس نے نیچے آنے کی حامی بھر لی۔

نیچے اتارنے کے بعد اس شخص کو ہسپتال میں چیک اپ کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ اب اس بات کی بھی انکوائری کی جائے گی کہ آیا پولیس نے اس شخص کے ساتھ ایسا رویہ کیوں برتا۔

تاہم کچھ اطلاعات کے مطابق یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ شخص ڈرگز استمال کرتا ہے اس لیے اس نے یہ حرکت کی۔


  • 50
  •  
  •  
  •  
  •  
    50
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com