اومونیا میں پولیس اسٹیشن پر حملہ۔

  • 58
  •  
  •  
  •  
  •  
    58
    Shares

تفصیلات کے مطابق حملے میں پولیس کے چار جوان زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔حملہ 60 کے قریب مظاہرین نے کیا جو کہ حکومت کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔

سب سے پہلے مظاہرین نے 3 ستمبریو نامی روڈ پر پر پولیس کی ایک گاڑی جلائی اور اس کے بعد امونیا پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا حملے کے وقت پولیس کی ایک وین کو بھی مظاہرین نے جلادیا اور آگ لگنے کی وجہ سے ساتھ میں پارک کی گئی دو مزید گاڑیاں بھی جل گئی۔

مظاہرین نے پولیس اسٹیشن پر پتھراؤ بھی کیا ۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس کے 4 جوان زخمی ہوئے۔

بعد میں پولیس کی بھاری نفری امونیا پولیس اسٹیشن پر پہنچ گئی اور انہوں نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔


  • 58
  •  
  •  
  •  
  •  
    58
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com