اومونیا میں 47 سالہ شخص کی پراسرار ہلاکت۔

  • 35
  •  
  •  
  •  
  •  
    35
    Shares

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح پانچ بجے پولیس کو فون کال موصول ہوئی اور انہیں اومونیا کے قریب ہوٹل میں آنے کے لیے کہا گیا۔

اس ہو ٹل میں ایک 47 سالہ شخص اپنی بیوی کے ساتھ ایک کمرے میں رہ رہا تھا اور صبح سے شورشرابہ کر رہا تھا ۔جب پولیس وہاں پہنچی تو اس نے پولیس پر بھی حملہ کردیا۔

حملے کی وجہ سے دو پولیس والے زخمی ہوئے لیکن انہوں نے 47 سالہ شخص کو قابو کر لیا اور اسے اومونیا پولیس سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

لیکن سب سے پراسرار صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب وہ شخص اومونیا پولیس سینٹر میں مر گیا۔

اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اس کی موت طبعی تھی لیکن ابھی تک اصل وجہ کا پتہ نہیں چل سکا۔

پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ 47 سالہ شخص کی موت کی اصل وجہ کا پتہ لگایا جا سکے۔


  • 35
  •  
  •  
  •  
  •  
    35
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com