آکلینڈ اور سڈنی میں2020ء کا آغاز

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ اور آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نئے سال 2020ء کا آغاز ہو گیا۔

دونوں ملکوں میں تاریخ تبدیل ہوتے ہی نئے سال کے استقبال کی تقریبات شروع ہو گئیں۔

آکلینڈ اور نیوزی لینڈ میں رات 12 بجتے ہی کلینڈر تبدیل ہو گیا اور یکم جنوری 2020ء کے ساتھ ہی فضا میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے ہونے لگے۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پہلے اور اس کے بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نیا سال شروع ہوا۔

گھڑی پر 12 بجتے ہی نیوزی لینڈ کے آکلینڈ ہاربر برج،سٹی ٹاور پر آتش بازی ہوئی اور پورا علاقہ رنگ و نور میں نہا گیا جبکہ آسٹریلیا میں سڈنی برج اور اوپیرا ہاؤس پر آتش بازی کی گئی۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com