اٹلی کی نائب صدر نے یورپئین یونین کو دئے جانے والے 20بلین روکنے کی دھمکی دے دی

  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

اٹلی کی نائب صدر  دی مایو نے کہا ہے کہ اگر یورپی یونین نے اٹلی کے ڈیسیوتی نامی بحری جاز میں قید مہاجرین کو لینے سے انکار کیا تواس کی جماعت آئندہ سال سے یورپین یونین کو دیے جانے والے فنڈ روکنے کے لئے ووٹ دے گی۔

دی مایو نے زور دیا کہ مہاجرین کو یورپی ممالک میں منصفانہ طور پر تقسیم کیا جانا چاہیے۔اکیلا اٹلی مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔

دوسری صورت میں اٹلی آئیندہ سال یورپی یونین کو 20 بلین یورو ادا نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ اس جہاز میں 27 بچے بھی موجود ہیں جنہیں آسانی سے کسی بھی حفاظتی سینٹر میں منتقل کیا جا سکتا ہے لیکن یورپین یونین  اور اٹلی کے مابین معاہدہ طہ نہ پانے  کی وجہ سے یہ بچے بھی جہاز میں رہنے پر مجبور ہیں۔


  • 5
  •  
  •  
  •  
  •  
    5
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com