اٹلی کے قریب کوسٹ گارڈ نے 236 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا۔

  • 203
  •  
  •  
  •  
  •  
    203
    Shares

اٹلی کے قریب کوسٹ گارڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بحری جہاز کو جس میں 236 مہاجرین سوار تھے اور غیرقانونی طور پر اٹلی میں داخل ہونا چاہتے تھے ڈوبنے سے بچا لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہاز میں فنی خرابی ہونے کے باعث سمندر میں ڈوبنے کے قریب تھا جب اٹلی کی کوسٹ گارڈ نے کاروائی کرتے ہوئے تمام مہاجرین کو دوسرے جہاز پر منتقل کر کے اٹلی کے جزیرے” سسلی” کی بندرگاہ  “بوزالو” میں پہنچا دیا۔

اٹلی پہنچنے پر ان مہاجرین کا چیک اپ کروایا گیا تاکہ کسی بھی قسم کی بیماری سے ان کو نجات دلائی جا سکے۔

بعدازاں اٹلی کے وزارت داخلہ نے “مالٹا “پر الزام لگایا ہے کہ یہ جہاز مالٹا کے سمندروں میں تھا جسے مالٹا کی کوسٹ گارڈ نے جان بوجھ کر اٹلی کی حدود میں داخل کیا اور اپنے آپ کو اس کاروائی سے الگ رکھا۔

اٹلی کے وزیر داخلہ” ماتیوذالوینی” کا کہنا ہے کہ مالٹا نے ہمیشہ کی طرح ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے بحری جہاز کو بچانے کی کاروائی میں اٹلی کا ساتھ نہیں دیا اور جان بوجھ کر ڈوبنے والے جہاز کا رخ اٹلی کے سمندروں کی طرف کر دیا گیا۔


  • 203
  •  
  •  
  •  
  •  
    203
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com