اگر ترکی اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو اس پر اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں: یونانی وزیر اعظم الیکسِس چپراس کی ترکی کو تنبیہ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یونان کے وزیر اعظم الیکسس چپراسپراس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ترکی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ترکی اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو یورپین یونین کی جانب سے ترکی پر اقتصادی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔

ایک گھنٹے پر محیط انٹرویو میں الیکسس چپراس نے کہا کہا کہ ترکی یونان اور سائپرس کے معاملات میں مداخلت چھوڑ دے تو یہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے بہتر ہوگا دوسری صورت میں یورپین یونین نے یونان اور سائپرس کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر ترکی اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو اس پر اقتصادی پابندیاں لگا دی جائیں گی۔

الیکسس چپراس نے کہا کہ ترکی صرف شرارتوں میں مصروف ہے اور تیل اور گیس کی ڈرلنگ کے لیے ترکی کے پاس مطلوبہ ٹیکنالوجی موجود نہیں ہے۔

الیکسس چپراس نے کہا کہ یورپین یونین میں رہتے ہوئے ہم اپنے حقوق کا دفاع ترکی کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے کر سکتےہیں۔

الیکسس چپراس نے مزید کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں لیکن امن کی خواہش کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com