اگلے سال کے شروع میں اٹلی کی امیگریشن کھلنے کے امکانات۔

  • 152
  •  
  •  
  •  
  •  
    152
    Shares

معتبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اٹلی کی حکومت اگلے سال کے شروع میں غیر قانونی تارکین وطن کو امیگریشن دینے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

تاہم یہ بات ابھی حتمی نہیں ہے اور نہ ہی گورنمنٹ نے اس کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق اٹلی کی گورنمنٹ جو یہ نعرہ لے کر آئی تھی کہ اٹلی کو  غیرقانونی غیر ملکیوں سے خالی کروائے گی ۔گورنمنٹ کے لئے اٹلی میں موجود غیر قانونی افراد کو نکالنا صرف مشکل ہی نہیں تقریباً ناممکن ہے اس لئے کہ اٹلی میں تقریبا سات لاکھ افراد غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔

ماہرین نے اس مسئلے کا حل یہ نکالا ہے کہ جو لوگ اٹلی میں غیر قانونی طریقے سے رہ رہے ہیں ان سے کہا جائے کہ آپ پچھلے تین ماہ کا ٹیکس جمع کروا کر اور کسی مالک سے کنٹریکٹ لیکر امیگریشن لے سکتے ہیں۔اس طرح کرنے سے غیر قانونی طور پر اٹلی میں رہنے والے غیر ملکیوں سے بھی بڑی حد تک چھٹکارا مل جائے گا  اور اٹلی کی معیشت کو بھی سہارا ملے گا۔اور گورنمنٹ کے پاس بھی لوگوں کو بتانے کے لیے یہ بات ہوگی کہ ہم نے اٹلی کو غیر قانونی افراد سے نجات دلا دی جو لوگ اٹلی کی معیشت پر بوجھ تھے اور جن لوگوں کو ایمیگریشن دی جائے گی وہ لوگ اٹلی کی معیشت کو سہارا دیں گے۔اور اس کے ساتھ ساتھ اٹلی میں لیبر فورس کی کمی بھی پوری ہوسکے گی۔

تاہم یہ سب کچھ گورنمنٹ کی سطح پر ڈسکس کیا جارہا ہے۔اس بات کا حتمی فیصلہ آنے والے چند ماہ میں کیا جائے گا۔


  • 152
  •  
  •  
  •  
  •  
    152
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com