ایتھنز، تھیسلونیکی اور بڑے شہروں سے ڈیزل گاڑیوں کا خاتمہ۔

  • 58
  •  
  •  
  •  
  •  
    58
    Shares

یونان میں ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے مالکان کے لئے بری خبر اس لئے کہ یونان کے بڑے شہروں سے ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی جائے گی۔

ڈیزل پر چلنے والی گاڑیاں ماحول میں آلودگی کا باعث بنتی ہیں جس کی وجہ سے یونان کے بڑے شہروں ایتھنز تھیسلو نیکی اور دوسرے بڑے شہروں سے ایک پروگرام کے تحت ڈیزل گاڑیوں پر پابندی لگا دی جائے گی اور پیٹرول پر چلنے والی گاڑیوں کی بھی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

یورپ کے دوسرے ممالک نے پہلے ہی اس طرح کے اقدامات کیے ہوئے ہیں ۔ یورپ میں بجلی پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔اسی بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے یونان میں بھی ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی جائے گی۔

ماحولیات کے وزیر” یورگوس ستاتھاکس” نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بڑے شہروں میں ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کریں گے اس لئے کہ یہ ماحول میں آلودگی کا سب سے زیادہ باعث بنتی ہیں ہم اپنے ماحول کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں اس لئے ہم تمام بڑے شہروں میں ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر پابندی لگائیں گے اور بجلی سے چلنے والی گاڑیاں درآمد کی جائیں گی۔اور بجلی سے چلنے والی گاڑیاں خریدنے والے افراد کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔


  • 58
  •  
  •  
  •  
  •  
    58
    Shares

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com