ایتھنز ائیرپورٹ پر 850000 ناقص ماسک پکڑے گئے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اتھارٹی برائے پبلک ریونیو کے سربراہ نے پیر کے روز بتایا کہ یونان کے مالیاتی جرائم اسکواڈ (ایس ڈی او ای) نے ایتھنز کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر 850،000 ناقص معیار کے ماسک ضبط کرلئے ہیں۔

ہوائی اڈے کے کسٹم حکام سےخطاب کرتے ہوئے یورگوس پٹیلیس نے کہا کہ ماسک ضروری معیار پر پورا نہیں اترتے تھے اور ان میں بین الاقوامی معیار کی کمی ہے۔ زیادہ تر ماسک چین سے آئے تھے ، جبکہ کچھ بنگلہ دیش سے بھی آئے تھے۔

ضبط شدہ کھیپ یونان کی درآمدی کمپنیوں کے ذریعہ منگوائی گئی تھی اور اسے گھریلو مارکیٹ میں استعمال کرنا مقصود  تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد متعلقہ مصنوعات کے کوالٹی کنٹرول کے ذریعہ صحت عامہ کا تحفظ ہے۔”

اتھارٹی نے 700 ذاتی حفاظتی لباس بھی وصول کئےجو کسٹم حکام پہنا کریں گے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com