ایتھنز اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان۔

  • 36
  •  
  •  
  •  
  •  
    36
    Shares

ایتھنز سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا جہاں حصص کی قیمتیں گر گئیں اور خاص طور پر بینکوں کے حصص کی قیمتیں بہت زیادہ گرگئیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ حصص کی قیمتیں کم ہونے کی سب سے بڑی وجہ ان لوگوں کی افواہیں ہیں جو منافع کمانا چاہتے ہیں اور خاص طور پر نیوز چینل بلومبرگ کی خبر جس کو بنیاد بنا کر منافع خوروں نے اسٹاک ایکسچینج کو شدید دباؤ میں رکھا۔

آج بینکوں کے حصص کے کاروبار میں سب سے زیادہ کمی پیریوس بینک کے حصص میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 20 فیصد گر گئی۔

تاہم پیریوس بینک کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ تمام شیر ہولڈرز سے رابطے میں ہیں اور بہت جلد ہی اس چیز کا کوئی حل نکال لیا جائے گا۔

حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کچھ دنوں سے شدید دباؤ میں تھی اور یہ اسی دباؤ کا نتیجہ ہے کہ بینکوں کے حصص کی قیمت گری۔


  • 36
  •  
  •  
  •  
  •  
    36
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com