ایتھنز :ایسٹر (پاسخا) منانے کے لیے لوگ گھروں کو روانہ ایتھنز کی سڑکیں سنسان ہونا شروع ہوگئیں.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ایسٹر کا تہوار اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لیے لوگ اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہونا شروع ہوگئے جس کی وجہ سے ایتھنز کی سڑکیں ویران ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بندرگاہوں ٫ہوائی اڈوں اور سڑکوں پر بہت زیادہ رش دیکھنے میں آرہا ہے اس لئے کہ ہر کوئی ایسٹر کا تہوار اپنے پیاروں میں منانے کا خواہشمند ہوتا ہے اس سلسلے میں زیادہ تر لوگ جزیروں اور دیہاتوں کا رخ کر رہے ہیں۔

آج ایتھنز کی سب سے بڑی بندرگاہ پیریاس میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا بہت زیادہ رش دیکھنے میں آیا مجموعی طور پر پیرس بندرگاہ سے 2300 کاریں اور 700 موٹر سائیکل مختلف بحری جہازوں میں ڈال کر جزیروں اور دوسرے علاقوں کی طرف لے جائے گئے۔

دوسری طرف کچھ لوگ ہوائی جہاز کے سفر کو ترجیح دے رہے ہیں اور ایتھنز کے الیفتھیریوس وینیزیلوس نامی ایئرپورٹ پر بھی رش دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ کچھ لوگ روڈ سے جانا پسند کرتے ہیں۔

ایسٹر کے موقع پر یونان میں سرکاری چھٹیاں ہوتی ہیں اور زیادہ تر لوگ ان چھٹیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پیاروں کے ساتھ مختلف قسم کی تقریبات رکھتے ہیں جہاں تمام رشتہ دار اکٹھے ہوکر انجوائے کرتے ہیں۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com