ایتھنز : حادثے میں لڑکا اور لڑکی ہلاک۔

  • 51
  •  
  •  
  •  
  •  
    51
    Shares

حادثہ رات 3 بجے پیش آیا جب ایک کار ڈرائیور نے موٹر سائیکل پر سوار لڑکےاور لڑکی پر کار چڑھا دی اور فورا جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لڑکے کا تعلق البانیا سے تھا جبکہ لڑکی کا تعلق پولینڈ سے تھا۔ حادثہ آئیوس میلیتیوس روڈ پر پیش آیا۔حادثے میں لڑکا جو موٹر سائیکل چلا رہا تھا اسی وقت ہلاک ہو گیا جب کہ لڑکی بہت زیادہ زخمی حالت میں ہسپتال پہنچائی گئی لیکن وہ بھی جانبر نہ ہوسکی اور وہ بھی ہلاک ہوگئی۔

پولیس کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تاکہ حادثے سے فرار ہونے والے شخص کو گرفتار کیا جا سکے تاہم پولیس کو ابھی تک اس میں کامیابی نہیں مل سکی۔


  • 51
  •  
  •  
  •  
  •  
    51
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com