ایتھنز سے تھیسلونیکی کا سفر اب تین گھنٹے 55 منٹ میں ممکن ہوگا تیزترین ٹرین اگلے ہفتے سے چلائی جائے گی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکٹری مسٹر تھانوسورداس 910 نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا کہ ایتھنز سے تھیسلونیکی کا سفر اب تیزترین ٹرین کے ذریعے تین گھنٹے اور 55 منٹ میں کیا جا سکے گا۔

یہ سلور ایرو طرز کی ٹرینیں اٹلی سے منگوائی گئی ہیں اور ان کا باقاعدہ افتتاح اگلے سوموارکو کردیا جائے گا ۔

اس ٹرین سروس میں سفر کی تمام سہولیات دستیاب ہوگی جن میں وائی فائی اور کھانا وغیرہ شامل ہوگا۔

ٹرین ایتھنز سے تھیسلونیکی جاتے ہوئے صرف دو جگہوں پر رکے گی اور اپنا مقررہ سفر تین گھنٹے اور 55 منٹ میں مکمل کر لے گی۔

مسٹر تھانوسں ورداس کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی مزید ٹریننگ بھی دوسرے ممالک سے منگوائی جارہی ہیں جن کا مقصد ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو بہترین سہولیات مہیا کرتے ہوئے بہت جلد منزل مقصود پر پہنچانا ہے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com