ایتھنز سے تھیسلونیکی کی جانے والی ٹرین کو حادثہ۔

  • 54
  •  
  •  
  •  
  •  
    54
    Shares

تفصیلات کے مطابق ایتھنز سے تھیسلونیکی جانے والی ٹرین کے انجن کو حادثہ پیش آیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی لائن پر پتھر گرے ہوئے تھے ان پتھروں سے ٹکرا کر انجن لائن سے اتر گیا۔

ٹرین میں 280 مسافر سوار تھے اور ٹرین کو حادثہ لامیہ کے قریب پیش آیا۔

 اس وقت مسافر پریشانی کے عالم میں دوسرے انجن کا انتظار کر رہے ہیں جسے ایتھنز سے بھیجا گیا ہے تاکہ مسافروں کو تھیسلونیکی پہنچایا جا سکے۔لیکن ابھی تک دوسرے انجن کے آنے کا وقت معلوم نہیں ہو سکا۔

مسافروں میں سے ابھی تک کسی بھی مسافر کے زخمی ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں اطلاعات نہیں مل سکیں۔

مسافروں میں بے چینی پائی جاتی ہے اور وہ بڑی شدت سے دوسرے انجن کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ اس سرد موسم سے ان کو نجات ملے اور وہ اپنی اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکیں۔

دوسری طرف مسافروں کے رشتے داروں کی جانب سے پولیس اور فائربریگیڈ کو کالز کی جارہی ہیں تاکہ وہ اپنے رشتے داروں کے بارے میں معلوم کر سکیں۔


  • 54
  •  
  •  
  •  
  •  
    54
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com