ایتھنز میں سینٹر کی سکیورٹی پولیس کی نئی یونٹ کو دے دی گئی۔

  • 78
  •  
  •  
  •  
  •  
    78
    Shares

تفصیلات کے مطابق نیا قانون ایک دو دن تک گورنمنٹ کے اخبار میں چھپ جائے گا جس کی منظوری پولیس کے سربراہ اندریکوپولو نے دے دی ہے اس کے مطابق 170 پولیس اہلکاروں پر مشتمل یونٹ کو ایتھنز کی سکیورٹی دے دی گئی ہے۔

یہ یونٹ انتہائی تیز رفتاری سے کام کرتا ہے اور ان کو سراغ رساں کتوں کی مدد بھی حاصل ہوگی “اندر یکو پولو” نے پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے چارج سنبھالتے ہی ایتھنز کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دے رکھی ہے۔اور یہ اقدام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

170 پولیس اہلکاروں پر مشتمل یہ یونٹ کسی بھی وقت دوسری نارمل پولیس سے مدد حاصل کرسکتی ہے۔

اس ایونٹ کو ایتھنز کی سیکیورٹی دینے کے بعد ایتھنز کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ پچھلے کچھ عرصے سے یہاں فسادات میں اضافہ ہو رہا تھا اور چوری کی وارداتیں عام ہو چکی تھیں اس لئے شہریوں نے اس کو نہایت ہی اچھا اقدام کہا ہے۔


  • 78
  •  
  •  
  •  
  •  
    78
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com