ایتھنز میں نقاب پوشوں نے یونان کا جھنڈا جلا دیا۔

  • 66
  •  
  •  
  •  
  •  
    66
    Shares

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق .28 اکتوبر کو کچھ نقاب پوشوں نے یونان کا جھنڈا جلا دیا۔

یہ واقعہ پولی ٹیکنیک کے باہر پتیسیون روڈ پر پیش آیا۔جب پولیس نے نقاب پوشوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے آگے سے مولوتوف اور پتھر پھینکے پتھر لگنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا خوش قسمتی سے زخم اتنا گہرا نہیں تھا لیکن اسےہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نقاب پوشوں کے بارے میں ابھی تک پتا نہیں چل سکا کہ یہ کون لوگ ہیں اور انہوں نے یونان کا جھنڈا کس لیے جلایا۔

تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پولیس پر پتھراؤ کیا گیا ہو اس سے پہلے بھی ایک واقعہ امونیا میں پیش آ چکا ہے جس میں نقاب پوشوں نے پولیس سٹیشن پر حملہ کرتے ہوئے مولوتوف اور پتھر پھینکے تھے۔


  • 66
  •  
  •  
  •  
  •  
    66
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com