ایتھنز میں ڈاکٹر رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا۔

  • 76
  •  
  •  
  •  
  •  
    76
    Shares

تفصیلات کے مطابق ایتھنز میں آنکھوں کا ایک ڈاکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

ایتھنز کے سرکاری ہسپتال میں کام کرنے والےڈاکٹر نے ایک مریض کے رشتہ دار سے 600 یورو رشوت مانگی تاکہ وہ اس مریض کاآپریشن کرے۔

مریض کے رشتہ دار نے ڈاکٹر کو رشوت دینے کی حامی بھر لی اور پیسوں کا بندوبست کرنے کے بہانے آفس سے چلا گیا بعدازاں مریض کے رشتہ دار نے پولیس کو اطلاع کردی اور خفیہ طریقے سے پولیس کی مدد سے ہسپتال میں داخل ہوا۔ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد ایک لفافے میں بند پیسے ڈاکٹر کو دینے کے لئے اس کے آفس میں گیا جب وہ آفس میں پہنچا تو خفیہ کیمروں کی مدد سے اس کی نگرانی کی جا رہی تھی ڈاکٹر کو پیسے وصول کرتے ہوئے بھی پولیس نے کیمروں کی مدد سے دیکھ لیا اور بعدازاں ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

جب ڈاکٹر کے گھر پر چھاپا مارا گیا تواسی طرح کے 6 لفافے ملے جن میں سے19500 یورو نکال لیے گئے۔

ڈاکٹر پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جب کہ پولیس کی جانب سے شہریوں سے التجا کی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی شہری اس طرح کے کسی ڈاکٹر کو جانتا ہو جو رشوت لینے کی کوشش کرتا ہو تو وہ اس نمبرز پر فوری اطلاع کریں۔

 2108779700

10301

 


  • 76
  •  
  •  
  •  
  •  
    76
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com