ایتھنز میں کل 3گھنٹے میٹرو کی ہڑتال ہوگی۔

  • 269
  •  
  •  
  •  
  •  
    269
    Shares

ذرائع کے مطابق میٹرو پر کام کرنے والے ورکرز کی جانب سے کل 21 فروری بروز جمعرات ایتھنز میں ہڑتال ہوگی۔ ہڑتال کی وجہ سے گیارہ بجے سے لے کر دو بجے تک میٹرو کی لائن نمبر1 سفر کے لئے دستیاب نہیں ہو گی۔

ورکرز یونین نے ہڑتال کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ای ٹکٹ کا سسٹم بہتر کرنے تک ہم مزید ہڑتال بھی کر سکتے ہیں واضح رہے کہ ای ٹکٹ خریدنے کے لیے مسافروں کو لمبی لمبی قطاروں میں انتظار کرنا پڑتاہے۔

اس کے علاوہ میٹرو ورکرز نے مزید کہا کہ ٹرینوں کی مرمت کا کام بھی نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ورکرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مسافروں کی بہت زیادہ تعداد ہو نے کی وجہ بھی ہڑتال کی وجہ بتائی جاتی ہے مسافر جو کہ ٹرین میں سفر کرتے ہیں ان کو مزید سہولیات دینے کا مطالبہ بھی ورکرز یونین نے کیا ہے۔


  • 269
  •  
  •  
  •  
  •  
    269
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com