ایتھنز میں ہالینڈ ایمبیسی کے باہر بڑا مظاہرہ۔

  • 15
  •  
  •  
  •  
  •  
    15
    Shares

ایتھنز میں ہالینڈ ایمبیسی کے باہر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پاکستانی مسلمانوں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے مختلف قسم کے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم پر قربان ہونے کے لئے مسلمان ہر وقت تیار رہتے ہیں مظاہرین نے ہالینڈ کو خبردار کیا کہ اگر اس نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور مقابلے پر پابندی نہ لگائی تو وہ سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

اس موقع پر مسلم امہ پر زور دیا گیا کہ وہ ہالینڈ کی اشیاء کا بائیکاٹ کریں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ جب مسلمان” جیو اور جینے دو” کےاصول پر کاربند ہیں تو ان کے مذہبی احساسات کو مجروح نہ کیاجائے۔


  • 15
  •  
  •  
  •  
  •  
    15
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com