ایتھنز میں 25 سالہ شخص کے قاتل کی تلاش جاری۔

  • 11
  •  
  •  
  •  
  •  
    11
    Shares

ایتھنز کے علاقے فیلو پاپو میں پولیس غیر ملکیوں کے گھروں کی تلاشی لے رہی ہے۔اس تلاشی کی وجہ وہ چوری اور اس کے بعد کا قتل ہے جس میں چوروں نے واردات کے بعد 25 سالہ شخص کو قتل کر دیا تھا۔

پولیس خصوصی طور پر نائجیریا ،پاکستان اور ماروکو کے لوگوں کے گھروں کی تلاشی لے رہی ہے۔کیوں کہ لوگوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ان لوگوں کا تعلق جنھوں نے قتل کیا ہے ان ملکوں سے ہو سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پولیس ایتھنز کے سینٹر میں بھی گھروں کی تلاشی جاری رکھے ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلوں کی بازیابی تک تلاش جاری رہے گی۔اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


  • 11
  •  
  •  
  •  
  •  
    11
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com