ایتھنز میں 28 نومبر کو بسوں کی ہڑتال ہوگی۔

  • 222
  •  
  •  
  •  
  •  
    222
    Shares

28 نومبر کو ایتھنز میں آپ کو سفر کے لیے بس دستیاب نہیں ہو گی اس لیے کہ بسوں پر کام کرنے والے تمام ورکرز ہڑتال کریں گے۔

ہڑتال 28 نومبر کو صبح9 بجے سے لے کر رات نو بجے تک جاری رہے گی اس دوران ایتھنز میں تمام روٹس پر چلنے والی بسیں بند ہو نگی۔

ہڑتال کا مقصد ورکرز کا اپنے مطالبات منوانا ہے جس میں سب سے بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے جبکہ گورنمنٹ نے مطالبات ماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں ابھی تک غور و خوص جاری ہے اور جب تک یونان کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہو جاتے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ ممکن دکھائی نہیں دیتا

دوسری طرف ورکرز کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو وہ اس طرح کی مزید ہڑتال بھی کرسکتے ہیں۔


  • 222
  •  
  •  
  •  
  •  
    222
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com