ایتھنز پولیس نے سربین ایمبیسی پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

  • 67
  •  
  •  
  •  
  •  
    67
    Shares

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتہ (24نومبر)کو ایک شخص نے جس کے پاس چاقو تھا سربین ایمبیسی میں داخل ہونے کی کوشش کی. موقع پر موجود سکیورٹی گارڈز نے پولیس کو بلایا اور پولیس نے حملہ کرنے والے فرد کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق بھی سربیا سے ہے اور وہ الکوحل کے زیر اثر تھا پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ اس کے ہوش و حواس ٹھیک نہیں تھے اور کچھ عرصہ پہلے جب وہ ایمبیسی میں آیا تھا تو اس کا کام نہیں ہو سکا تھا اسی وجہ سے وہ متعلقہ شخص سے بدلہ لینے کی غرض سے امبیسی میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

بعدازاں ا یمبیسی کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا اور امبیسی کے اندر موجود افراد کو بھی اس واقعے کی وجہ سے محتاط رہنے کا کہہ دیا گیا۔

ایمبیسی میں موجود افراد سے جب پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے یہ شخص امبیسی میں آیا تھا اور ایک غیر قانونی کام کروانے کے لئے کہہ رہا تھا۔جب اس کا کام نہیں ہو سکا تو اس نے شور شرابہ کرنا شروع کر دیا جس پر اسے ایمبیسی سے باہر نکال دیا گیا۔اسی واقعے کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس شخص نے آج ایمبیسی پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔


  • 67
  •  
  •  
  •  
  •  
    67
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com