ایتھنز: پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال۔

  • 98
  •  
  •  
  •  
  •  
    98
    Shares

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔مظاہرین کی جانب سے جواب میں پٹرول بم اور پتھروں سے جواب دیا گیا۔

اج 1973 میں ہونے والے واقعے کی یاد منانے کے لئے پولی ٹیکنیک کے باہر بہت سارے مظاہرین جمع ہوئے پولیس کی بھاری نفری مظاہرین کو پرامن رکھنے کے لیے تعینات کی گئی تقریبا 5000 سپاہی اس کام کے لیے ایتھنز کی سڑکوں پر تعینات کیے گئے لیکن مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھر پھینکنے شروع کر دیئے کچھ مظاہرین نے پٹرول بموں کا بھی استعمال کیا جواب میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس پھینکی۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس کے استعمال سے کئی مظاہرین زخمی ہو گئے پولیس کے کئی سپاہی بھی ٹرین کی جانب سے پتھر پھینکنے سے زخمی ہوئے۔

مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر سڑکوں کو بلاک کردیا جس سے شہریوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر الیکسندرہ روڈ پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان بڑی جھڑپیں ہوئی ہیں اس کے علاوہ ایکسرخیا روڈ پر بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد زخمی ہوئے۔


  • 98
  •  
  •  
  •  
  •  
    98
    Shares

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com