ایتھنز کا سینٹر اتوار 10 مارچ کو صبح 6 سے لے کر شام 6 بجے تک بند رہے گا۔

  • 427
  •  
  •  
  •  
  •  
    427
    Shares

پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کی روشنی میں ایتھنز کا سینٹر سنداغما اور اس کے گرد و نواح کے علاقے اتوار مارچ 10 کو عام لوگوں اور ٹریفک کی گزر کے لیے بند ہوگا۔

اس بندش کی وجہ ایک فلم کی شوٹنگ بتائی جا رہی ہے جس کا نام ہے” بارن ٹو ڈیتھ” جو کہ امریکہ اور اٹلی کی مشترکہ فلم ہے اور یہ پوری کی پوری یونان میں بنائی جا رہی ہے۔

اسی فلم کی شوٹنگ کے لیے سنداغما اور اس سے ملحقہ علاقے اتوار اور سوموار کو بند رہیں گے اس حوالے سے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو بھی نوٹس جاری کر دئیے ہیں کہ ان علاقوں میں آنے سے گریز کیا جائے۔

جو سڑکیں بند رہیں گی ان میں “ستاد یو “اور وسیلی جورجیو الفا “اور دوسری سڑکوں کے کچھ حصے شامل ہیں جو کہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے اتوار اور سوموار کو بند ہوں گے۔

اس حوالے سے دیموس ایتھنز کی جانب سے نوٹس بھی جاری ہوچکا ہے جس میں باقاعدہ طور پر کہا گیا ہے کہ اس طرح کی انٹرنیشنل فلمز یونان میں ٹورزم کو فروغ دینے کے لیے بہت ضروری ہیں اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کے لئے ہر قسم کا تعاون کیا جائے۔


  • 427
  •  
  •  
  •  
  •  
    427
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com

error: Content is protected !!