ایتھنز کے سینٹر “سنداغما” میں مقدونیا کے نام پر بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ۔

  • 145
  •  
  •  
  •  
  •  
    145
    Shares

آج ایتھنز کے سینٹر سنداغما میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے مقدونیہ کے نام پر ہونے والے یونان حکومت کے معاہدے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں بعض لوگوں کے مطابق60٫000 سے لے کر ایک لاکھ افراد نے حصہ لیا۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے لیکن شرپسندوں نے موقع پاتے ہی املاک کو نقصان پہنچایا اور ایک صحافی پر قاتلانہ حملہ بھی کیا گیا۔

مظاہرین کی جانب سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کا کہنا تھا کہ مقدونیا صرف یونان ہے اور یونان کے لوگ کسی دوسرے ملک کو یہ نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے مظاہرین نے الیکسس چپراس اور اس کی حکومت پر بھی زور دیا کہ مقدونیہ کے نام پر کیا جانے والا معاہدہ ختم کیا جائے۔

اس موقع پر بعض جگہوں سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو آنسو گیس بھی استعمال کرنی پڑی۔

عینی شاہدین کے مطابق لوگوں کا ایک سمندر ہر طرف موجود تھا اور لوگ اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے تھے اس مظاہرے کے بعد حکومت پر دباؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔


  • 145
  •  
  •  
  •  
  •  
    145
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com

error: Content is protected !!