ایتھنز کے سینٹر میں “شاہی باغ”تصاویر

  • 182
  •  
  •  
  •  
  •  
    182
    Shares

ایفھنزکے سینٹر میں 265 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا شاہی باغ جس کے قریب سے ہم روزانہ گزرتے ہیں لیکن اس کی تاریخ پر نظر ڈالنے کی ہم میں سے زیادہ تر کوشش نہیں کرتے۔۔

شاہی باغ جسے 1974 میں بنایا گیا یہ باغ ایتھنز میں سینٹ کی عمارت کے ساتھ جنوب کی طرف پھیلا ہوا ہے اور پاناتھنائکوس” سٹیڈیم کی دوسری جانب تک پھیلا ہوا ہے۔

اٹھارہ سو چھیانوے میں ہونے والے ماڈرن اولمپک گیمز کی تقریبات بھی یہاں منعقد کی گئیں اس باغ میں یونان کے کئی رہنماؤں کے مجسمے بھی موجود ہیں جن میں یونان میں سب سے پہلی حکومت قائم کرنے والے یانس کاپودستریا” کا مجسمہ بھی ہے۔

۔1836 سے لے کر 1839 تک اس باغ کی تزئین نو کی گئی جس میں اس وقت کی ملکہ ہمالیہ نے خصوصی دلچسپی لی اور روزانہ تین چار گھنٹے باغ کی تزئین و آرائش کے دوران پاس رہا کرتی تھی اس دور میں باغ میں 15000 مختلف قسم کے درخت اور پودے لگائے گئے مختلف جگہوں پر چھوٹی چھوٹی جھیلیں قائم کی گئیں اور مختلف نواع کے پھول لگائے گئے۔

باغ کا نام 1927 میں تبدیل کرکے شاہی باغ سے نیشنل پارک رکھ دیا گیا۔ باغ میں بچوں کے لیے ایک چھوٹی سی لائبریری بھی موجود ہے اس لائبریری کو جب شروع کیا گیا تو اس میں 1500 کتابیں رکھی گئیں لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر6000 کتب تک پہنچ چکی ہے جس میں مختلف اقسام کی کتابیں موجود ہیں جن میں یونان کی تاریخ کے متعلق کتابیں سرفہرست ہیں۔

باغ میں داخل ہوتے ہی ایک عجیب سی کشش محسوس ہوتی ہے اور بندہ اپنے آپ کو ماضی کے جھروکوں میں محسوس کرتا ہے۔

یہ باغ نہ صرف یونان بلکہ پوری دنیا کے سیاحت سے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے اور جو بھی ایک دفعہ اس بات کا رخ کرتا ہے دوبارہ باغ میں آنے کی خواہش رکھتا ہے۔

 


  • 182
  •  
  •  
  •  
  •  
    182
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com

error: Content is protected !!