ایتھنز : گلیفادا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ایتھنز کے علاقے” گلیفادا “میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا. حادثہ ایک انڈر گراؤنڈ پارکنگ میں پیش آیا جب مقتول پارکنگ سے گاڑی لینے کے لیے گیا تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔

پولیس کی جانب سے چھان بین کے بعد اندازہ لگایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق انڈر گراؤنڈ گروپس کیساتھ تھا اور ذاتی دشمنی کی بنیاد پر دوسرے گروپ نے قتل کردیا۔

قتل ہونے والے شخص کی لاش کو ایتھنز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ فائرنگ کتنی قریب سے کی گئی اور کتنے فائیر ہلاک ہونے والے شخص کو لگے

سکیورٹی کے اداروں کی جانب سے علاقے میں پوچھ گچھ جاری ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں کچھ ذرائع کا کہنا ہےکہ انڈر گراؤنڈ پارکنگ کو استعمال کرنے کا مقصد مافیا گروپس کا پولیس کی نظروں سے بچنا ہے

پارکنگ میں فائرنگ کرکے ہلاک عشق کرنے کے بعد قاتل موقع واردات سے غائب ہوگئے اور ابھی تک پولیس قاتلوں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔

ایتھنز مین چوری ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی وجہ سے شہر میں میں بے چینی اور خوف بڑھتا جا رہا ہے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com