ایغالیو”میں ایک غیر ملکی ہلاک۔

  • 101
  •  
  •  
  •  
  •  
    101
    Shares

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام کو”ایغالیو” میں جھگڑے کے دوران ایک غیر ملکی شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق کس ملک سے ہے ابھی تک پتہ نہیں چل سکا جس شخص سے جھگڑا ہوا وہ بھی اس کا ہم وطن تھا اور ہمسایوں کے مطابق آہستہ آہستہ آوازیں اونچی ہونی شروع ہوئیں اور بعد ازاں جھگڑا شدت اختیار کرگیا۔

زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال میں پہنچ کر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔

پولیس کی جانب سے پورے” ایغالیو “میں قاتل کی تلاش جاری ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے کہ ہلاک  ہونے والے شخص کا تعلق کس ملک سے ہے۔


  • 101
  •  
  •  
  •  
  •  
    101
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com